(ویب ڈیسک ) لبنان میں اسلامی مزاحمت، حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے اوپر ایک اسرائیلی ہرمیس 900 ڈرون کو مار گرایا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللہ نے آپریشن کی ذمہ داری قبول کی، 8 اکتوبر کو جنوبی لبنان کے خلاف جارحیت شروع ہونے کے بعد مار گرائے جانے والا یہ پانچواں اسرائیلی ڈرون ہے۔
"سطح سے فضا میں مار کرنے والا ایک میزائل اسرائیلی فضائیہ کے ڈرون کی طرف داغا گیا جو لبنان کی فضائی حدود میں پرواز کر رہا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی ڈرون جنوبی لبنان کے اوپر آسمان میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے لگنے کے بعد جل رہا ہے۔