(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم قومی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر برس پڑے۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی نئی ٹیم بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ شرمندگی ہوتی ہے دس دس سال ہوگئے انہیں کھیلتے ہوئے، افتخار احمد کو میں بولنگ کروں تو وہ ایک ہی شاٹ لگائے گا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ آف سائیڈ پر بھی کھیلنا سیکھ لو۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں گذشتہ روز بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی، قومی ٹیم 120 رنز کا ہدف بھی حاصل نہ کرسکے جس پر سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے۔
.@wasimakramlive evidently had enough of Pakistan's performances, which he thinks are a result of lack of cohesion, synergy and gameplan!
— Star Sports (@StarSportsIndia) June 11, 2024
How will Pakistan fare against Canada in this must-win match for their Super 8 push? ????#PAKvCAN | TODAY, 6 PM | #T20WorldCupOnStar pic.twitter.com/cFWeii3QjE
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں قومی ٹیم کی رسائی اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہوگئی ہے، بھارت سے قبل پاکستان کو امریکا نے بھی شکست دی تھی۔گرین شرٹس اپنے اگلے میچز کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔