” میرےعہد میں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا“

” میرےعہد میں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا“
اسلام آباد (پبلک نیوز) ملک بھر کے غریب، مزدور، محنت کش و ریڑھی بان وزیر اعظم عمران خان کی توجہ کے مرکز ٗ وزیر اعظم آج ” کوئی بھوکا نہ سوئے“ پروگرام کا افتتاح کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان غرببوِں اور مستحقین کے لئے نئے پروگرام کا آغاز کریں گے ٗوزیراعظم '' کوئی بھوکا نہ سوئے'' کا افتتاح آج دوپہر کریں گے ٗاس پروگرام کے تحت غریبوں محنت کشوں، مزدوروں اور مستحقین تک کھانا ملے اور اس پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ کوئی بھوکا نہ سوئے ٗ اس مقصد کیلئے مختلف شہروں میں غریبوں تک تیار کھانا گاڑیوں کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔شہروں کے چوک، چوراہوں، فیکٹریوں کے باہر مزدوروں کو کھانا فراہم کیا جائے گا ٗابتدا میں پروگرام بڑے شہروں، اور بعد تمام شہروں تک پہنچا، دیا جائے گا ٗپبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبے کے تحت ہر روز، نئے مینیو کے ساتھ غرباء ومستحقین تک کھانا پہنچایا جائے گا ٗ وزیر اعظم نے ضروری ہدایات دیدیں، پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے باقاعدگی کے ساتھ مانیٹر کیا جائے گا۔پروگرام کا مقصد غریب محنت کشوں و مزدوروں کی زندگیوں میں زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرنا ہیں ٗکھانا مفت میسر ہونے سے محنت کش مزدور، ریڑھی بان روزانہ کی اجرت میں بچت کرسکیں گے ٗیاد رہے کہ پناہ گاہوں اور لنگر خانوں میں پہلے سے ہی کھانا فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Watch Live Public News