اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے پیش امام گرفتار

اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے پیش امام گرفتار

ویب ڈیسک: فلسطین میں اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی ایک اور مثال قائم کر دی۔ مسجد اقصیٰ کے پیش امام کو اسرائیلی فوج کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پیش امام شیخ ایکریما صابری کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ اپنے گھر پر موجود تھے۔ اسرائیلی پولیس اور خفیہ اداروں نے اپنی اس کارروائی کی تاحال کوئی وجہ نہیں بتائی۔

واضح رہے کہ شیخ ایکریما صابر کو گزشتہ برس بھی گرفتار کیا گیا تھا اور مسجد اقصیٰ میں ان کے داخلہ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ یہی نہیں بلکہ ان کی مقدس مقامات تک رسائی پر بھی پابندی ہے اور بے شمار دفعہ ان کو جیل بھی بھیجا جا چکا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔