رمضان المبارک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

رمضان المبارک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
رمضان المبارک کے آغاز سے ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین سے چار دن گرمی معمول سے زیادہ ہوگی البتہ 12 مارچ کے بعد بہتری آجائے گی ۔ کراچی میں اگلے تین سے چار دن گرمی معمول سے زیادہ ہوگی ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مارچ کے آخری دنوں میں ملک بھر میں بارش ہونے جب کہ رمضان کا دوسرا اور تیسرا عشرہ نسبتاً گرم رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک اوردن کے وقت درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔گلیات ، مری اور گردو نواح میں موسم خشک رہے گا ، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی موسم خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اوردرجہ حرارت میں اضافے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔