راولپنڈی: پی ایس ایل 8 کے 27ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ راولپنڈی میں کھیلےجانے والے اہم میچ میں پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 243 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ملتان سلطانز 243 رنزکا ہدف 5 گیند قبل سے پورا کرلیا ۔ پشاور زلمی کے صائم ایوب صائم ایوب 58 اور بابر اعظم 73 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ٹام کوہلر کیڈ مور نے 18 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد حارث نے 11 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔ رومن پاول نے 2 ، حسیب اللہ نے 7 رنز بنا ئے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اسامہ میر اور انور علی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ ملتان سلطانز کے رائلی روسو نے51 گیندوں پر121 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی۔شان مسعود 5، کپتان محمد رضوان 7، کیرون پولارڈ 52، ٹم ڈیوڈ نے 2 رنز بنائے۔ خوشدل شاہ 18، انور علی نے24 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب،مجید الرحمان، وہاب ریاض،ارشد اقبال نے 1، 1، وکٹ حاصل کی جبکہ عظمت اللہ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ خیال رہے کہ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔