نومنتخب صدر آصف علی زرداری نےعہدےکاحلف اُٹھالیا

نومنتخب صدر آصف علی زرداری نےعہدےکاحلف اُٹھالیا
کیپشن: نومنتخب صدر آصف علی زرداری نےعہدےکاحلف اُٹھالیا

ویب ڈیسک:نومنتخب صدر آصف علی زرداری نے اپنے عہدے کا حلاف اٹھا لیا ہے، انہیں صدارتی پروٹوکول اور سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے جبکہ ان کا اہم سامان ایوان صدر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صدارتی الیکشن جیت کر دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے والے آصف علی زرداری سے آج چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حلف لیا۔

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیر اعظم شہباز شریف، غیر ملکی سفراء، صدر آصف زرداری کے اہل خانہ، وزراء اعلیٰ، گورنرز اور دیگر نے شرکت کی، تاہم خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور تقریب میں نظر نہیں آئے۔

تقریب کا آغاز قومی ترانہ اور تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد چیف جسٹس نے نومنتخب صدر سے حلف لیا۔

یادر ہے کہ آصف علی زرداری واحد سویلین ہیں جو دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں، آصف علی زرداری نے 411 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے نامزد کردہ امیدوار محمود خان اچکزئی کو 181 الیکٹورل ووٹ ملے۔

واضح رہے کہ دوسری مرتبہ پاکستان کے صدرِ بننے والے آصف زرداری پہلی مرتبہ 2008 میں 5 سال کیلئے اس عہدے پر فائز ہوئے تھے۔

Watch Live Public News