مداح کی ایسی حرکت کہ سلمان خان طیش میں آگئے، ویڈیو وائرل

مداح کی ایسی حرکت کہ سلمان خان طیش میں آگئے، ویڈیو وائرل
کیپشن: Salman Khan angry
سورس: web desk

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان نے سیلفی لینے والے مداح کو غصے میں فوراً کیمرہ بند کرنے کی دھمکی دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سلمان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار کو ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،اسی دوران کچھ فاصلے پر موجود ایک مداح ان کیساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرتا ہے لیکن سلمان خان کو غصہ آجاتا ہے۔

  سلمان خان غصے سے مداح کو گھورتے ہوئے اسے فوراً کیمرہ بند کرنے کی دھمکی دیتے ہیں جس پر مداح خوفزدہ ہوتے ہوئے کہتا ہے کہ ٹھیک ہے سر، میں کیمرہ بند کررہا ہوں اور پھر فوراً موبائل کا کیمرہ بند کردیتا ہے۔یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے سلمان خان کے رویے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی اداکار کے کچھ حامیوں نے مداح کو مذکورہ ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کی دھمکی بھی دی۔

Watch Live Public News