وزیراعظم کا بغیر سکیورٹی پمز ہسپتال کا اچانک دورہ

وزیراعظم کا بغیر سکیورٹی پمز ہسپتال کا اچانک دورہ

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا بغیر سکیورٹی اور بغیر اطلاع پمز ہسپتال کا اچانک دورہ، وزیر اعظم افطاری کے فوری بعد پمز ہسپتال پہنچے، آدھا گھنٹہ ہسپتال میں موجود رہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کووڈ وارڈ میں مختلف مریضوں کے پاس گئے۔ انھوں نے مریضوں سے علاجنکی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر اعظم نے آکسیجن کی دستیابی، ادویات کی صورتحال کے بارے میں انتظامیہ سے سوالات کیے۔

ایس او پیز پر عملدرآمد کے بارے بھی سوالات کیے۔ انھوں ہدایت کی کہ ہیلتھ ورکرفرنٹ لائن پر ہوتے ہیں، مریضوں کےساتھ اہنا بھی خیال رکھیں۔ وزیر اعظم نے ڈاکٹروں سے سوال کیا کہ کیا آپ لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے۔

ڈاکٹر راناعمران سکندر نے جواب دیا کہ جی مجھے توپاکستان میں سب سے پہلے ویکسین لگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے بغیر پروٹوکول اور سکیورٹی رمضان سستا بازار کا بھی دورہ کیا تھا۔ انھوں نے مختلف سٹالز پر جاتے ہوئے سٹالز پر موجود لوگوں کو ماسک استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔