لاہور : وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے شادیوں پر ون ڈش کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے صوبے میں شادیوں پر ون ڈش پرپابندی کے قانون پرسختی سے عملدرآمد کا حکم دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں ون ڈش پرپابندی کے قانون پر من وعن عمل کرایا جائے اور اس کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ انتظامیہ ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کیلئے متحرک کردار ادا کرے۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ ون ڈش پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد کا روزانہ کی بنیاد پر خود جائزہ لوں گا، ون ڈش کےاقدام سےعام آدمی اور سفید پوش طبقے کو ریلیف ملے گا۔