کور کمانڈر ہاؤس لاہور حملہ، چوہدری اعجاز اور علی چوہدری کی آڈیو کال سامنے آگئی

کور کمانڈر ہاؤس لاہور حملہ، چوہدری اعجاز اور علی چوہدری کی آڈیو کال سامنے آگئی
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی لیڈر شپ خود کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث نکلی۔ کور کمانڈر ہاؤس حملے میں پی ٹی آئی قیادت کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات اور ثبوت سامنے آگئے۔لیک آڈیوز میں پی ٹی آئی لیڈرز کارکنوں کو جناح ہاؤس پر اکٹھا ہونے کی بات کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی سینیٹر چوہدری اعجاز اور اُن کے صاحبزادے علی چوہدری کی آڈیو کال سامنے آئی ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ ’ہم نے پورا کور کمانڈر ہاؤس لاہور تباہ کر دیا ہے‘۔ علی چوہدری نے پوچھا کہ گولیاں چلی ہیں؟ اس پر اعجاز چوہدری بولے کہ ہاں جی فائرنگ ہوئی، پہلے تو ہوائی فائرنگ ہوئی ہے، پھر ایک برسٹ ماراہے، تین لوگوں کو گولیاں لگی ہیں۔ لیک آڈیو میں کہا گیا ہے کہ ’گملے سے لے کر گھر کی کوئی چیز باقی نہیں بچی اڑا دیا ہے سارا‘۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔