ایران سےغیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کاسلسلہ جاری

ایران سےغیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کاسلسلہ جاری
کیپشن: ایران سےغیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کاسلسلہ جاری

ویب ڈیسک: ایران کی جانب سے غیر قانونی افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ایک برس میں ایران سے 1.3 ملین سے زائد غیر قانونی تارکین وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں۔ گزشتہ سال پاکستان نے دہشتگردی اور معاشی مسائل کے پیش نظر غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلاء کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت اب تک 5 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد افغانستان واپس جاچکے ہیں۔

پاکستان کے بعد ایران نے بھی اپنی سرزمین پر پنپنے والی دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلاء کا فیصلہ کیا۔

ایران کے ڈائریکٹر جنرل برائے غیر ملکی امور کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کو پناہ دینے کے لیے اب کوئی گنجائش نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں تقریبا 5 ملین غیر قانونی افغان شہری مقیم ہیں، محض 7 لاکھ 80 ہزار رجسٹرڈ ہیں۔ ایرانی حکام نے 5 ملین افغان شہریوں میں سے نصف کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Watch Live Public News