کھاریاں واقعہ میں ملوث خواجہ سراؤں کی ضمانت منظور

کیپشن: کھاریاں واقعہ میں ملوث خواجہ سراؤں کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک:  کھاریاں کی مقامی عدالت نے گرفتار خواجہ سراؤں کی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کھاریاں کےسول جج میاں نعیم کی عدالت میں خواجہ سراؤں کی طرف سے راجہ ایوب قاسم ایڈوکیٹ اور چودھری محبوب ڈھولہ نے پیروی کی۔

عدالت نے ضمانت پر رہا ہونے والے خواجہ سراؤں کو 50،50ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
چودھری محبوب علی ڈھولہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ  خواجہ سراؤں کو انصاف دلوا کر انسانیت سے پیار کرنے  کی مثال قائم کریں گے۔

پولیس نے تھانہ کھاریاں میں  کار سرکار، تھانہ میں تھوڑ، پھوڑ،ہنگامہ آرائی اور  روڈ بلاک کرنے کے جرم میں 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔پولیس تھانہ کھاریاں نے 9نامزد خواجہ سراؤں کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا تھا۔

Watch Live Public News