اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا 

اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا 

(ویب ڈیسک )  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آئی جنرل ڈویلپمنٹ کی جانب سے فیسوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔  موٹر کار ،موٹر بائیک ایل ٹی وی ،ایچ ٹی وی لائسنس کی فیسیں 25 فیصد بڑھا دی گئیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ارجنٹ لائسنس حاصل کرنے والوں کو بھی 2 ہزار روپے اضافی جمع کروانا ہوں گے۔ڈارئیونگ لائسنس بنوانے والوں کو گاڑی کے ٹیسٹ کی مد میں بھی اضافی فیس جمع کروانا ہو گی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  موٹر کار ،موٹر بائیک 200 ایل ٹی وی ڈرائیونگ ٹیسٹ کی 300 جبکہ  ہیوی ڈرائیونگ ٹیسٹ فیس 500 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔لائسنس منظوری  کیلئے  این او سی فیس بھی 1 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔