اضافی ٹیکس کے بعدموبائل فون صارفین کو ایک اور جھٹکا

اضافی ٹیکس کے بعدموبائل فون صارفین کو ایک اور جھٹکا
کیپشن: mobile consumers
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا, نان فائلرز کاڈیٹا پی ٹی اے حوالے کردیا گیا .

تفصیلات کے مطابق 10روز سے زائد گزرنے کے باوجود موبائل سمز بند کرنے کےاحکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا،جس کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے، ایف بی آر کے اس فیصلے سے بڑی تعداد میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایف بی آر نے 15مئی تک نان فائلرزکی سمزبند نہ کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا، 5لاکھ سےزائدنان فائلرزکی سمز نہ بندکرنے کےخلاف ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پی ٹی اے، ٹیلی کام کمپنیوں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی جائےگی، ایف بی آر نےدرخواست دائر کرنے کے لئے قانونی ٹیم سے مشاورت شروع کردی ہے،ایف بی آر ، وزارت خزانہ حکام پی ٹی اے اورٹیلی کام کمپنیوں کے لئے درخواست دائر کرنے پر متفق ہیں۔

یاد رہے  سمز بلاک کرنے پر ایف بی آر اور موبائل کمپنیوں میں مذاکرات ناکام ہو گئے تھے، موبائل کمپنیوں کی جانب سے نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے سے انکار کیا گیا۔

علاوہ ازیں نان فائلرز کی سم پر 2.5 فیصد اضافی ٹیکس اور سم بندنہ ہونے پراضافی ودہولڈنگ ٹیکس پر غور ہورہا ہے،ہر بار لوڈ کرانے پر اضافی ٹیکس وصول کرنے اور موبائل اور ڈیٹا لوڈپر اضافی ٹیکس لانے پر بھی غور کیا جارہا ہے،اس سلسلے میں نان فائلرز کاڈیٹا پی ٹی اے حوالے کردیا گیا تھا۔