لیگی رہنما ربعیہ نصرت ڈینگی وائرس کا شکار

لیگی رہنما ربعیہ نصرت ڈینگی وائرس کا شکار
لاہور: ( پبلک نیوز) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔ پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجہ سے انھیں شدید کمزوری کا سامنا، ڈاکٹروں نے احتیاط اور مکمل آرام کی ہدایت کردی۔ ربعیہ نصرت نے بیماری کے پیش نظر اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ دوسری جانب محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے وار سے مزید چھ افراد ڈینگی کے باعث لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 81 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث 6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ڈینگی بخار سے ہلاک ہونے والے تمام 6 افراد کا تعلق لاہور سے تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 501 مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 380 کا تعلق لاہور سے تھا۔

Watch Live Public News