دبئی: (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ان دنوں قران پاک پڑھ رہے ہیں۔ قران پاک کا یہ نسخہ انھیں محمد رضوان نے عطا کیا تھا۔ میتھیو ہیڈن نے بتایا کہ میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں موجود تھا کہ اچانک دروازے پر کسی نے دستک دی۔ میں نے اٹھ کر دروازہ کھولا تو محمد رضوان ہاتھوں میں قران پاک اٹھائے ہوئے تھے۔ میتھیو ہیڈن نے یہ بات ایک غیر ملکی چینل کو انٹرویو میں بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان نے جب مجھے قران پیش کیا تو وہ ایک انتہائی خوبصورت لمحہ تھا جسے میں کبھی نہیں بھول سکوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ایک مسیحی ہوں لیکن مذۃب اسلام کے بارے میں ہمیشہ سے پرتجسس رہا کیونکہ مسیحیت اور اسلام دونوں ایک دوسرے سے مختلف مذاہب ہیں۔ انہوں نے قومی ٹیم کے آل رائونڈر محمد رضوان کی بے حد تعریف کی اور کہا کہ ’رضی ایک چیمپئن آدمی ہے، میں اس کی شخصیت کو بے حد پسند کرتا ہوں۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر ایک اچھا سپورٹس مین گذشتہ رات میری ان کیساتھ ملاقات ہوئی تو انہوں نے جھٹ سے پوچھا کہ کوچ میری کارکردگی کیسی جا رہی ہے؟ سابق آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو کوچ کیا جا سکتا ہے وہ کھلے دل اور دماغ کا مالک انسان ہے۔