ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی کل انعامی رقم کتنی ہے؟ورلڈ چیمپئن ٹیم کو کتنی رقم دی جائے گی؟ رنر اپ کے حصے میں کیا آئے گا؟ سیمی فائنل میں ہار جانے والی ٹیمز کو کتنے ملیں گے؟اب تک سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ٹیم کون سی ہے؟ پاکستانی ٹیم اب تلک کتنے کما چکی؟ بھارت کو کتنی رقم ملی؟ راؤنڈون اور ٹو کھیلنے والی ٹیموں کو بھی کچھ ملا یا نہیں؟ اگر ہاں تو کتنا؟ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کس نے ڈیزائن کی اور کس نے بنائی؟ اس ٹرافی کو بنانے میں کیا کیا استعمال ہوا ہے؟اور اس ٹرافی کا وزن کتنا ہے؟ ان تمام سوالوں کے جواب اس دلچسپ تحریر میں موجود ہے. آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ2021 کی ٹوٹل انعامی رقم ہے 56 لاکھ ڈالرز یعنی 95 کروڑ 20 لاکھ روپے۔ کیوں،،لگا نا ں جھٹکا؟؟ سب سے پہلے ہوا راؤنڈ ون جس میں 12 میچز ہوئے۔ اس راؤنڈ سے چار ٹیمیں باہر ہوئیں، ان میں عمان، نیدرلینڈ، پاپوا نیو گنی اور آئرلینڈ شامل ہیں۔ہر ٹیم کو 40ہزار ڈالرزیعنی 68 لاکھ روپے ملے۔ اس راؤنڈ میں 12 میچ ہوئے اور ہر میچ جیتنے والی ٹیم کو بھی 40ہزار ڈالرزیعنی 68 لاکھ روپے دیے گئے۔ پھر شروع ہوا راؤنڈ ٹو۔ ۔۔راؤنڈ ٹو سے 8ٹیمز باہر ہوئیں۔ یعنی گروپ اے اور بی کی چار 4 ٹیمیں۔ ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہونے والی ان 8 ٹیموں میں سے ہر ایک کو 70 ہزار ڈالرز یعنی ایک کروڑ 19 لاکھ پاکستانی روپے دیے گئے۔ لیکن صرف اتنا ہی نہیں جناب۔ راؤنڈ ٹو میں میچ جیتنے والی ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز یعنی 68 لاکھ روپے فی میچ بھی دیے گئے۔ ایک مثال سے سمجھ لیتے ہیں۔ بھارتی ٹیم بھی راؤنڈ ٹو ہی میں منہ کی کھا کر ورلڈکپ سے باہر ہوئی ہے۔ اسے ملنے والی رقم کا حساب کچھ یوں ہوگا۔ بھارت نے 3 میچ جیتے ہیں۔ ان کی رقم بنتی ہے ایک لاکھ 20 ہزار ڈالرز یعنی 2 کروڑ 4 لاکھ روپے۔ اس میں 70 ہزار ڈالرز یعنی ایک کروڑ 19 لاکھ پاکستانی روپے بھی جمع کردیں۔ یوں ٹوٹل رقم جو بھارت کو دی گئی وہ ہے 3 کروڑ 23 لاکھ روپے۔ اور اب ان ٹیمز کا ذکر جو سیمی فائنل میں پہنچی ہیں۔ سیمی فائنل میں ہار جانے والی ٹیموں کو ملیں گے فی کس چار چار لاکھ ڈالرز یعنی 6 کروڑ 80 لاکھ روپے فی ٹیم۔ اور جو ٹیم فائنل میں پہنچ کر ہار جائے گی یعنی رنر اپ رہے گی ،آئی سی سی اسے 8 لاکھ ڈالرز یعنی 13 کروڑ 60 لاکھ روپے دے گی۔ اس سے پہلے کہ ہم آپ کو بتائیں کہ ورلڈ ٹی 20 چیمپئن کو کتنے ملیں گے ۔ ذرا یہ جان لیتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم اب تک کتنے کماچکی ہے۔ ویسے اس بار چیمپئن تو پاکستان ہی ہوگا انشااللہ مگر اب تک ہماری ٹیم نے کتنے پیسے کما لیے ہیں ذرا اس کا بھی حساب کرلیتے ہیں۔ ہم نے راؤنڈ ٹو میں 5 میچز جیتے ہیں اور ہر میچ جیتنے کی رقم بنتی ہے 40 ہزار ڈالرز۔ یوں ان 5 میچوں کی انعامی رقم بنی 2 لاکھ ڈالرز یعنی 3کروڑ 40 لاکھ روپے۔ مگر ذرا رکیئے تو۔ یہ تو وہ رقم ہے جو ہمیں 5 میچز جیتنے پر ملی ہے۔ ہم چونکہ سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ تو اگر خدانخواستہ نتیجہ گڑبڑ بھی ہوگیا تو ہماری ٹیم کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے چار لاکھ ڈالرز یعنی 6 کروڑ 80 لاکھ روپے اب تک پکے ہوچکے ہیں۔ یوں کل رقم جو اب تک شاہین کما چکے ہیں وہ ہے 10 کروڑ 20 لاکھ روپے۔ اس طرح پاکستانی ٹیم اس ورلڈ کپ میں اب تک سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ٹیم ہے۔ مگر ہم انشا اللہ فائنل میں پہنچیں گے اور فائنل جیتیں گے بھی۔ فائنل جیتنے والی ٹیم جو کہ انشا اللہ ٹیم پاکستان ہی ہو گی اسے ملیں گے 16 لاکھ ڈالرز جو پاکستانی روپوں میں بنتے ہیں 27 کروڑ 20 لاکھ روپے۔ کچھ معلومات آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کے بارے میں۔ اس چمچماتی ٹرافی کا ڈیزائن بنایا ہے لنکس آف لندن نامی کمپنی نے۔ اس ٹرافی کا صرف ڈیزائن ہی لنکس آف لندن نے نہیں بنایا بلکہ اسے مینوفیکچر بھی اسی نے کیا ہے۔ اس ٹرافی کی لمبائی 51 سینٹی میٹر یعنی لگ بھگ پونے دو فٹ جبکہ چوڑائی 19 سینٹی میٹر ہے۔ رہی بات اس کے وزن کی تو وہ ہے ساڑھے 7 کلو ہے۔اگر آپ کو ہماری یہ وڈیو پسند آئی ہو تو اسے لائیک اور شیئر ضرور کیجیئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔