آرمی چیف کا سیالکوٹ ، منگلاگیریژن کا دورہ، فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہا

آرمی چیف کا سیالکوٹ ، منگلاگیریژن کا دورہ، فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہا
راولپنڈی : آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور منگلاگیریژن کا دورہ کیا ہے اس دوران آرمی چیف نے فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا دورہ کیا، آرمی چیف نے سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا الوداعی دورہ کیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہا، آرمی چیف نے مختلف آپریشنز میں قدرتی آفات کے دوران بہترین کارکردگی پر فارمیشنز کو سراہا۔ آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوجی جوان ہر طرح کے حالات میں اسی جذبےاور عزم کیساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر اور لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر نے کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔