انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شرمناک شکست پر وزیر اعظم کا لطیف طنز

انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شرمناک شکست پر وزیر اعظم کا لطیف طنز
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے بدترین شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فائنل میں کوالیفائی کرنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے ٹویٹ کیا، بھارت کی ایک اور شرمناک شسکت پر لطیف طنز بھی کر دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اب اتوار کے روز بغیر کسی وکٹ کے 152 کا مقابلہ بغیر کسی وکٹ کے 170 رنز والوں سے ہو گا۔ واضح رہے کہ بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست کوئی پہلی بار نہیں ہوئی۔ اس سے قبل گزشتہ ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھی بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، بغیر کسی نقصان کے 152 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا، وزیراعظم نے بھارت کو ایک بار پھر وہی شکست بھی یاد دلا دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔