توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد ، اثاثے واپس کرنے کا حکم

توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد ، اثاثے واپس کرنے کا حکم
اسلام آباد: احتساب عدالت نے نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ توشہ خانہ ریفرنس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، نواز شریف نے ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا، احتساب عدالت نے جائیداد ضبطگی کے احکامات واپس لے لئے۔ خیال رہے کہ اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطگی احکامات اکتوبر 2020 میں کیے گئے تھے۔ عدالت نے نواز شریف کی پراپرٹیز ، گاڑیاں ، بینک اکاؤنٹس واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ نواز شریف کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی ، مرسیڈیز، لینڈ کروزر و گاڑیاں ضبط ہوئیں تھیں۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کی جائیداد واپسی کے احکامات جاری کیے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔