پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 10 اکتوبر2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 10 اکتوبر2021
محسن پاکستان،ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیرخان انتقال کرگئے،طبیعت انتہائی ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا،نماز جنازہ آج فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی،سیاسی و سماجی شخصیات کی عظیم نقصان پر اظہار افسوس آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 2 نشستوں پر ضمنی انتخاب، میرپور ایل اے 3 اور کوٹلی ایل اے12 میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی،پولیس کے ساتھ رینجرز بھی تعینات ،پاک فوج کے دستے کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر موجود ہیں پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا،مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے بھی کم ہوگئی،24 گھنٹوں کے دوران 767 نئے کیس رپورٹ،مہلک وائرس سے مزید 19 اموات،مجموعی تعداد 29 ہزار 6 ریکارڈ، اسپتالوں میں زیرعلاج 2 ہزار 540 کی حالت تشویشناک ہے ۔ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے،مزید 204 افراد متاثر ،صوبے میں ڈینگی سے بیمار شہریوں کی تعداد 2 ہزار 660 تک جا پہنچی،اب تک صوبے میں 4 افراد جاں بحق بھی ہوچکے، پشاور،نوشہرہ اور بونیر ہائی رسک اضلاع میں شامل سیکورٹی فورسز کی آواران میں کارروائی،فائرنگ کےتبادلے میں 4 دہشت گردہلاک،آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔