اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کے فون ہیکنگ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس کے فون ہیکنگ میں ملوث دو افراد گرفتار کر لیے گئے، حکومتی ذرائع نے تصدیق کر دی۔ ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو خفیہ ادارے نے پکڑا، دونوں ہیکرز وزیراعظم ہاؤس کے سکیورٹی اسٹاف سے رابطے میں تھے، وزیراعظم ہاوس کی سکیورٹی پر تعینات عملے کی بھی جلد گرفتاری کا امکان ہے۔ ذرائع بتا رہے ہیں کہ ایک گرفتار شخص کا تعلق راولپنڈی کے ایک تعلیمی ادارے سے ہے، گرفتار ہونے والا دوسرا شخص وسطی پنجاب کے ایک شہر سے ہے۔ دونوں افراد کے ہینڈلرز بارے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔