حماس کےجنگجوؤں اور اسرائیلی فورسز میں جنگ کا چوتھا روز امریکی مدد بھی کچھ نہ کر پائی

حماس کےجنگجوؤں اور اسرائیلی فورسز میں جنگ کا چوتھا روز امریکی مدد بھی کچھ نہ کر پائی
فلسطین اور اسرائیل میں لڑائی تیسرے روز بھی جاری ہے، حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1100 تک پہنچ گئی جبکہ 2 ہزار 741 زخمی ہیں، سینکڑوں اسرائیلی شہری اور اہلکار بھی یرغمال بنا لیے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے بھی غزہ میں فضائی حملے بڑھا دیئے، 100 شہری مقامات پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 704 فلسطینی شہید اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں 143 بچے اور 105 خواتین بھی شامل ہیں، حملوں کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار فلسطینی بے گھر ہو گئے ہیں۔ اسرائیل فاسفورس بموں کا استعمال کر کے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاتا رہا، غزہ میں پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا، فضائی حملوں سے کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، اسرائیل نے غزہ کی پٹی کا مکمل محاصرہ کر کے نئی چوکیاں قائم کر دیں جن پر 3 لاکھ اسرائیلی فوجی تعینات ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ کیلئے خوراک، بجلی، فیول اور دیگر اشیا کی سپلائی معطل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی، اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر فضائی دفاعی نظام نصب کر دیا، لبنانی سرحد پر بھی 1 لاکھ اسرائیلی فوجی بھیجے گئے ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع یوایو گیلانٹ کا کہنا ہے کہ جنگ کے اصول بدل گئے ہیں، حماس اسرائیل پر حملے کے بعد 50 سال تک پچھتائے گی، وزیر دفاع نے جنوبی اسرائیل کے اوفاکیم قصبے کا دورہ کیا جس پر فلسطینیوں نے حملہ کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔