(ویب ڈیسک ) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن نورین کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بھائی سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان دنیا دار آدمی نہیں، سختیاں سہہ رہے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملنے نہیں دیا جا رہا، ہم پریشان ہیں کہ اُن کے ساتھ جیل میں کیا ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ ملک کےلئے کھڑے ہوئے، اُنہیں جیل میں ایسے ڈالا ہوا ہے جیسے وہ مجرم ہیں، اُنہیں فرق اِس لئے نہیں پڑ رہا کہ وہ حق پر ہیں۔
نورین خان کا کہنا ہے کہ وہ دنیا دار آدمی نہیں، سختیاں سہہ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ نورین خان سابق وزیرا عظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی واحد بہن ہیں جو اس وقت جیل میں نہیں۔انکی دو بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ کو پولیس نے اسلام آباد احتجاج کے دوران گرفتار کیا تھا اور وہ 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے تھیں جنہیں آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت سے سماعت کے بعد مزید جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔