اسلام آباد ( پبلک نیوز) صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو صبح 11 بجے طلب کر لیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چوتھے پارلیمانی سال کے آغاز پر مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ صدر مملکت کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 54 اور 56 کے تحت مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ یہ بھی خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو تین مکمل ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل تین سالہ کارکردی کے حوالے سے تقریب بھی منعقد کی گئی تھی۔