ٹی 20 ورلڈکپ سکواڈ پر تحفظات، افغان کرکٹ ٹیم کپتان مستعفی

ٹی 20 ورلڈکپ سکواڈ پر تحفظات، افغان کرکٹ ٹیم کپتان مستعفی
ویب ڈیسک: افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے ٹیم کی قیادت کرنے سے معذرت کرتے ہوئے اپنا استعفی دے دیا ہے۔ یہ استعفیٰ انھوں نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل دیا۔ افغان میڈیا کے مطابق سابق کپتان نے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ پر تحفظات کو بنیاد بنا کر استعفیٰ دیا۔ ورلڈ کپ اسکواڈ پر ان کو نہ صرف تحفظات تھے بلکہ ٹیم سلیکشن پر اپنی ناراضی سے انھوں نے بورڈ کو بھی آگاہ کیا تھا۔ اپنے مستعفی ہونے کی تصدیق انھوں نے خود کی۔ ان کا کہنا ہے کہ کپتان ہونے کے ناطے ٹیم سلیکشن کے لیے مجھ سے رائے لی جانی چاہیے تھی جو نہیں لی گئی۔ موجود اعلان کردہ ٹی20 ورلڈ کپ اسکواڈ کے انتخاب سے میں مطمئن نہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں افغانستان کے لیے کھیلتا رہا ہوں اور آگے بھی کھیلتا رہوں گا، اپنے ملک کے لیے کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ تاہم ٹی 20 ورلڈ کپ میں سکواڈ کی قیادت نہیں کروں گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔