ایشیا کپ :‌پاک بھارت میچ بارش کے باعث ختم، کل دوبارہ شروع ہوگا

ایشیا کپ :‌پاک بھارت میچ بارش کے باعث ختم، کل دوبارہ شروع ہوگا
ایشیاء کپ 2023 سپر 4 مرحلے کے پاک بھارت اہم میچ کو بارش کے باعث معطل کردیا گیا ہے جو کل دوبارہ شروع ہوگا. پاکستان کیخلاف بھارت نے 24 اوورز کے بعد 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا لیے ہیں۔بھارت کی جانب سے شبمن گل 58 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے. بھارتی کپتان روہت شرما شاداب کی گیند پر 56 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔اس وقت ویرات کوہلی 8 اور کے ایل راہول 17 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں‌.کل یہی سے کھیل کا دوبارہ آغاز ہوگا. اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی ٹیم میں‌کوئی تبدیلی نہیں‌کی گئی، پاکستان کی ٹیم میں تین فاسٹ بولرز، ایک فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر اور تین اسپن آل راؤنڈر شامل ہیں۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بولنگ کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیا ہے، پلیئرز فارم میں ہیں ہر میچ کونیا سمجھ کر کھیلتے ہیں۔ پاکستان ٹیم میں بابر اعظم ، محمد رضوان ،فخر زمان ،امام الحق، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، فہیم اشرف، نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔ پاکستان کے خلاف بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما سمیت شبمن گل، کے ایل راہول، ایشان کشن، ویرات کوہلی، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجا، شاردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج شامل ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔