ویب ڈیسک: پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ڈھیر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلورو میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔کھیل کے آخری روز کیوی ٹیم نے 107 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر پورا کیا۔
میچ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کم ترین اسکور چھیالیس رنز پر ڈھیر ہوئی تھی۔
تین میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔ نیوزی لینڈ نے 36 سال بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔