رمضان المبارک میں کوئی غریب بھوکا نہیں سوئے گا

رمضان المبارک میں کوئی غریب بھوکا نہیں سوئے گا
اسلام آباد (پبلک نیوز ) وزیر اعظم عمران خان رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ’احساس کوئی بھوکانہ سوئے پروگرام‘ کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مزید تین شہروں تک وسعت دینے کا آج اعلان کریں گے۔تفصیلات کے مطابق احساس کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے ذریعے ان مزدوروں ، دیہاڑی داروں اور کم اجرت ورکروں کو مفت کھانا تقسیم کیا جائے گا جو احساس پناہ گاہوں اور لنگر خانوں تک رسائی نہیں کرسکتے۔ورچوئل افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزرا اعلیٰ اور پارلیمنٹرین کے ہمراہ فیصل آباد، لاہور اور پشاور میں متعدد ٹرک کچنز کے ذریعے’ احساس کوئی بھوکا نہ سوئے‘پروگرام کے تحت کھانے کی مفت فراہمی کی سروس کا افتتاح کریں گے۔ہر ٹرک مخصوص سروس پوائنٹس پر روزانہ 1500سے 2000افراد کو کھانا تقسیم کرے گا ۔ کھانا کی تیار ی اور فراہمی ٹرک کچن سے ہی ہوگی۔یاد رہے کہ وزیر اعظم نے احساس کے تحت 10مارچ 2021کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں دیہاڑی داروں کودن میں دو بار مفت کھانے کے ڈبے فراہم کرنے کیلئے ٹرک کچن کے تصور سے کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کا آغاز کیا تھا۔جس کے تحت 37827 افراد کو کھانا تقسیم کیا جاچکا ہے۔

Watch Live Public News