کورونا کے باجود بار بار شاپنگ، خاوند نے بیوی کو طلاق دیدی

کورونا کے باجود بار بار شاپنگ، خاوند نے بیوی کو طلاق دیدی
ویب ڈیسک: کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں ڈپریشن اور ذہنی تناؤ جیسی بیماریاں ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہیں۔ ایسی الجھنوں کی وجہ سے ازدواجی زندگیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ اردن میں پیش آیا ہے جہاں پر شوہر نے صرف اس وجہ سے بیوی کو طلاق دے دی کہ وہ کورونا وائرس کے باوجود بار بار شاپنگ کرنے چلی جاتی ہے۔ اس نے الزام عائد کیا کہ بار بار شاپنگ کرنے جاتی ہو، اپنے ساتھ واپسی پر کورونا بھی لے آتی ہو۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں میاں بیوی 15 سال سے ازدواجی بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔ خاوند کا کہنا ہے کہ ان کی بیوی لاپروائی برت رہی تھی، محض چند ماہ میں تیسری بار کورونا جیسی وبا میں مبتلا ہوئی۔خاوند نے بیوی کی لاپروائی کو وجہ بناتے ہوئے سزا کے طور پر طلاق دے دی۔ ان کا مؤقف ہے کہ بیوی کی لاپروائی کی وجہ سے مرنا نہیں چاہتا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔