اسلام آباد (پبلک نیوز) تحریک لبیک پاکستان اور حکومت کے درمیان معاہدے کی 20 اپریل تک ڈیڈ لائن، تحریک لبیک پاکستان نے فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کرنے پر لائحہ عمل کا اعلان کر دیا۔ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ سفیر نہ نکالنے پر منگل رات 12 بج کر 1 منٹ پر ناموس رسالت مارچ کا آغاز کیا جائے گا۔ مارچ کا فیصلہ مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ محمد سعد حسین رضوی نے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کیا۔