راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے ہے ملک میں عیدالفطر سے قبل بڑا معجزہ ہونے جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ روز لال حویلی پر منعقدہ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں عوام کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ عمران خان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوئے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ میں جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ شیخ رشید نے بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر سے قبل کوئی بہت بڑا معجزہ ہونے جا رہا ہے۔ پاکستان کو ترقی کی شاہرہ پر گامزن کرنا ہے تو ہمیں آئندہ انتخاب کی جانب جانا ہوگا۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1513203541153927172?s=20&t=KqhnwOZdLGBKblwNf5201Q عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے چینلج کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت چل گئی تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا۔ میں دیکھتا ہوں کہ یہ حکومت کیسے چلتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوری انتخابات کرائے جائیں کیونکہ ملک میں اس وقت خانہ جنگی کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ ملک میں 90 روز کے اندر اندر نئے الیکشن کا اعلان کرنا انتہائی ضروری ہے۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1513116968051965960?s=20&t=KqhnwOZdLGBKblwNf5201Q انہوں نے کہا کہ ملک بچاناہے تو رات کی تاریکی میں نہیں بلکہ دن میں فیصلے کرنے ہوںگے۔ فوج سے اپیل کرتا ہوں کہ انہیں ٹیبل پر بٹھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کو کہتا ہوں کہ شریفوں نے فائلیں بدلی تاکہ فرد جرم عائد نہ کی جا سکے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے سب اکھٹے ہو گئے۔ اب میں پوری قوم کو عمران خان کے پیچھے کھڑا کروں گا۔ میں نے عمران خان سے کہا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے دے دیں۔