گورنر کے پی شاہ فرمان مستعفی ہوگئے

گورنر کے پی شاہ فرمان مستعفی ہوگئے
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے استعفی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا ہے۔ دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی مستعفی ہوجاؤں گا۔میں نے استعفیٰ لکھ کر رکھ لیا ہے، شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دونگا۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔جس کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان سمیت اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوادیے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔