امریکی وزیر دفاع اور پاک سپہ سالار میں ٹیلی فونک رابطہ

امریکی وزیر دفاع اور پاک سپہ سالار میں ٹیلی فونک رابطہ
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے مسلح افواج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید با جوہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، امریکی وزیر دفاع کا افغانستان کی صورتحال کے حوالے سےاہم ترین نکات پر تبادلہ خیال امریکی محکمہ دفاع کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری کا خواہاں ہے، خطے میں مشترکہ مفادات کے حوالے سے موضوع زیر بحث رہے، افغا نستان کی حالیہ صورتحال ، اہم ترین تذویراتی تبدیلیوں، علاقائی صورتحال اور استحکام اور دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات کو وسیع کرنے اور اس کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پینٹا گون کی طرف سے ان خبروں کی تصدیق کی گئی تھی کہ افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے امریکی اور پاکستانی اعلیٰ قیادت میں رابطے جاری ہیں دونوں ممالک میں معاملات کو حل کرنے کیلئے گفتگو جاری ہے، اب امریکی وزیر دفاع کی طرف سے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ اس خطے کی صورتحال میں اہم پیش رفت ہے۔

Watch Live Public News