بھونگ میں واقع مندر پر پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا گیا

بھونگ میں واقع مندر پر پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا گیا
رحیم یار خان ( پبلک نیوز) اقلیتوں کے عالمی دن پر بھونگ مندر میں تقریب کا انعقاد، پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ نے گھنیش مندر پر قومی پرچم لہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھونگ میں اقلیتوں کے عالمی پر گھنیش مندر میں پوجا پاٹ کی گئی۔ پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رمیش کمار واکوانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پاکستان ہندؤ کونسل کے سربراہ نے بھونگ پہنچتے ہی امام بارگاہ کا دورہ کیا۔ پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ نے بلوے کا شکار مندر کا دورہ کیا۔ پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ کا ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے استقبال کیا۔ ہندو برادری اور مسلم کیمونٹی کے لوگوں نے ایک ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے ڈاکٹر رمیش کمار کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے انتظامیہ سے بریفننگ لی۔ پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ نے بھونگ میں اقلیتوں کے عالمی پر گھنیش مندر میں پوجا پاٹ کی۔ رمیش کمار نے بلوے کا شکار مندر کی تزئین وآرائش اور بحالی کے بعد مندر کو باقاعدہ طور پر بحال کر دیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔