جانی ڈیپ ایران میں؟ اسلام قبول کرنے کی خبریں

جانی ڈیپ ایران میں؟ اسلام قبول کرنے کی خبریں
ایران میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں جانی ڈیپ عاشورہ کے جلوس میں شرکت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے بعد خبریں پھیلنا شروع ہو گئیں کہ امریکی اداکار نے اسلام قبول کر لیا ہے اور ان دنوں تہران میں موجود ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کی ہی دیر تھی لوگوں نے اسے دھڑا دھڑ شیئر کرنا شروع کر دیا۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ جانی ڈیپ نے نہ تو اسلام قبول کیا ہے اور نہ ہی وہ عاشورہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے ایران میں موجود ہیں۔ سائبر سپیس نامی صارفین نے ان تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرکے دعویٰ کیا تھا کہ ہالی ووڈ کے دو مشہور اداکار جانی ڈیپ اور برائن کرینسٹن نے تعزیہ اور عاشورہ کی ماتمی جلوسوں میں شرکت کی اور اس کے بعد کچھ مقامی میڈیا نے ان بغیر تصدیق کے ان پر خبریں بنانا شروع کر دیں۔ https://twitter.com/galcaopanuntun/status/1556839428479684608?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1556839428479684608%7Ctwgr%5E50c3a86f64b7bab7f9df685bbd4c93a9c1e0df6d%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fweird-news%2F93721%2Fdeppelganger-johnny-depp-weird-news-iran-hollywood%2F بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ شخص جانی ڈیپ نہیں بلکہ دراصل "امین محمود پور تھلیتھ” ہے جو مالیاتی شعبے میں کام کرتا۔ یہ ایرانی شہری شمال مغربی ایران کے شہر تبریز میں پیدا ہوا تھا۔ امین محمود نامی یہ ایرانی شہری جانی ڈیپ کا بہت بڑا فین ہے اور ان کی طرح دکھنے کیلئے اپنا سٹائل بنایا ہوا ہے۔ خیال رہے کہ ایران میں ان دنوں کئی ایسے لوگ ہیں جو ہوبہو دنیا کی مشہور شخصیات کے ہم شکل ہیں۔ ان میں سرفہرست رضا پرستیش زادہ، فٹبال سٹار لیونل میسی کی طرح نظر آتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔