مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف واپس لندن پہنچ گئے

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف واپس لندن پہنچ گئے
لندن: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف واپس لندن پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ دبئی, سعودی عرب سمیت یورپ کے مختلف ممالک کا دورہ کیا, دورے کے دوران مختلف اعلی سطح کے وفود سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں میاں نواز شریف سے میاں شہباز شریف کی چند روز میں ملاقات متوقع ہے, زرائع کا مزید کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے پلان بھی ترتیب دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ نواز شریف 24 جون کو دبئی روانہ ہوئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔