سابق کرکٹر ذوالقرنین حیدر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

سابق کرکٹر ذوالقرنین حیدر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ذوالقرنین حیدر کا کہنا ہے کہ اپنے بزرگ شاہ شمس تبریز کی معرفت سے بلاول بھٹو کے آئندہ وزیر اعظم بننے کی پیشنگوئی کرتا ہوں ، سیاستدانوں کی موجودہ لاٹ میں بلاول بھٹو زرداری سب سے بہترین ہیں۔ سابق وکٹ کیپر نے کہا کہ بھٹو کا نواسہ اور بینظیر کا بیٹا قائدانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔ یوسف رضا گیلانی اور شاہ محمود قریشی پر بھی ہمارے بزرگوں کا دست شفقت رہا ہے۔ پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں نائب صدر سپورٹس ونگ میاں عتیق کیساتھ دورہ میں گفتگو خیال رہے کہ نومبر 2010 میں ذوالقرنین حیدر پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دبئی میں ہونے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوران اچانک ٹیم کو چھوڑ کر لندن چلے گئے تھے۔ لندن پہنچنے کے بعد ذوالقرنین حیدر کا کہنا تھا کہ میچ فکسرز کی جانب سے انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں جس کے باعث انہیں قومی ٹیم کا ساتھ چھوڑ کر لندن آنا پڑا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔