جشن آزادی :ضلعی انتظامیہ لاہور نے 6 مقامات پر آتش بازی کی اجازت دیدی

جشن آزادی :ضلعی انتظامیہ لاہور نے 6 مقامات پر آتش بازی کی اجازت دیدی
لاہور: ضلعی انتظامیہ نے لاہور کے چھ مقامات پر جشن آزادی کے موقع پر آتش بازی کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق 76ویں جشن آزادی کے موقع پر چھ مقام پر رات 12 بجے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہو گا، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے اجازت کا این او سی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اتحاد ٹاون ،لبرٹی چوک ،خیابان جناح روڈ ،ایل ڈی اے سٹی میں آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا۔اس کے علاوہ سنٹرل پارک ہاوسنگ سوسائٹی اور لبرٹی مارکیٹ میں فائر ورکس کی اجازت دی گئی ہے، گریٹر اقبال پارک ،اتحاد ٹاون ،سنٹرل پارک فیروز پور روڈ لاہور پر ڈیجیٹل آتش بازی ہو گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔