ایسا شہر جہاں سے چند سیکنڈز میں 3 ممالک کا سفر کرنا  ممکن

ایسا شہر جہاں سے چند سیکنڈز میں 3 ممالک کا سفر کرنا  ممکن

(ویب ڈیسک) تھوڑے وقت میں  زیادہ ممالک کی سیر کرنے کے خواہش مند افراد کو یہ جان کر بہت خوشی ہو گی کہ ان کے لیے چند سیکنڈز  میں 3 ممالک کا سفر کرنا ممکن ہے۔

جی ہاں سوئٹزر لینڈ کا شہر باسل  وہ   شہر ہے جو  سوئٹزر لینڈ، فرانس اور جرمنی کی سرحدوں کے درمیان واقع ہے، جویاحوں کو صرف 10 سیکنڈز میں 3 ممالک کی سیر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس شہر کے مضافاتی علاقے فرانس اور جرمنی دونوں ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں ۔

اس سے متعلق  ایک سوشل میڈیا نفلوئنسر نے اپنے انسٹاگرام  پیج ’ای ایم ایس بجٹ ٹریول‘ پر حال ہی میں اپنے ایک سفر کی دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں  باسل سوئٹزر لینڈ کے شمال مغربی علاقے میں دریائے رائن پر واقع ہے۔ یہ وہ شہر ہے جہاں سوئٹزرلینڈ، فرانس اور جرمنی کی سرحدیں آپس میں ملتی ہیں۔

باسل ایک ایسا مقام ہے  جو تینوں ممالک میں تقریباً بیک وقت داخل ہونے کا ذریعہ ہے۔یہ شہر جغرافیائی انفرادیت کے علاوہ سوئٹزر لینڈ کے اہم ثقافتی مقامات میں سے ایک ہے۔

Watch Live Public News