تاشقند: (ویب ڈیسک) لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان اولمپیئن طلحہٰ طالب نے ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے لئے پہلا میڈل جیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ طلحہ طالب نے یہ کارنامہ تاشقند میں ہونیوالی ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ میں سرانجام دیا۔ انہوں نے 67 کلوگرام کیٹیگری میں 143 کلو وزن اٹھا کر کانسی کا میڈل پاکستان کو جتوایا۔ نوجوان ویٹ لفٹر طلحہٰ طالب بد قسمتی سے کلین اینڈ جرک ایونٹ میں اپنا مقابلہ مکمل نہ کرسکے لیکن انہوں نے ورلڈ چیمپئن شپ میں بالاخر پاکستان کیلئے پہلا میڈل ضرور جیت لیا ہے۔ https://twitter.com/_talha_talib/status/1469553373993132038?s=20 ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ میں روس سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی زلفت گیرو نے سونے جبکہ ازبکستان کے کھلاڑی دوستن یوکوبوف نے چاندی کا میڈل جیتا۔ https://twitter.com/_talha_talib/status/1469517277825544192?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1469517277825544192%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Furdu%2Fsports%2F2021%2F12%2F2461483%2F یہ بات ذہن میں رہے کہ طلحہ طالب نے اس سے قبل ٹوکيو اولمپکس ميں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 67 کلو گرام کيٹیگری ميں پانچويں پوزیشن حاصل کی تھی۔ https://twitter.com/_talha_talib/status/1469551615380275201?s=20 21 سالہ نوجوان طلحہٰ طالب نے مجموعی طور پر 320 کلوگرام کا وزن اٹھایا تاہم وہ بدقسمتی سے تمغہ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔