جنگ بندی کا مطالبہ کرنیوالے مظاہرین امریکی کانگریس کی عمارت سے گرفتار

جنگ بندی کا مطالبہ کرنیوالے مظاہرین امریکی کانگریس کی عمارت سے گرفتار
جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کو امریکی کانگریس کی عمارت سے گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساۓ ادارے کے مطابق امریکی کیپیٹل پولیس نے کیپیٹل ہل پر ہارٹ سینیٹ آفس کی عمارت سے مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔ یو ایس کمپین فار فلسطین رائٹس (یو ایس پی سی آر) نے کہا ہے کہ عمارت میں 100 سے زیادہ کارکن جمع تھے۔ یو ایس پی سی آر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، " اسرائیل کو مزید فنڈنگ کا مطلب ہے فلسطینیوں کو مارنے کے لیے مزید بم اور ہتھیار۔" "لوگ زندگی کا انتخاب کرتے ہیں، نسل کشی نہیں!" واضح رہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں فلسطینیوں کے حق میں مسلسل مظاہرے ہو رہے ہیں‌ جس میں‌ امریکی قانون سازوں اور وائٹ ہاؤس سے جنگ کے خاتمے کی حمایت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ سینیٹ اسرائیل کے لیے 14 بلین ڈالر کا امدادی پیکج منظور کرنے کے عمل میں ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے درخواست کردہ اضافی فنڈنگ 3.8 بلین ڈالر کے علاوہ ہوگی جو اسرائیل کو امریکی امداد میں سالانہ حاصل ہوتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔