اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 57 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک ہزار 502 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 93 ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1 ہزار 502 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 30 ہزار 225 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 57 مریض کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 12 ہزار 185 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں اب تک 5 لاکھ 16 ہزار 683 افراد مکمل صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔