کون سے علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

کون سے علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کچھ علاقوں پر بری ہوائیں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جمعہ کے روز پنجاب کے بعض علاقوں لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، اوکاڑہ ،ساہیوال، بہاولپور اور بہاولنگر میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 9، گوپس منفی 6،استور، سکردو، پاراچنار، زیارت، اننت ناگ منفی 4، کالام اور بگروٹ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈر یکارڈ کیا گیا۔