بھارتی سورما کو ڈھیر کرنے والے قومی ہیرو کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات

بھارتی سورما کو ڈھیر کرنے والے قومی ہیرو کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات

راولپنڈی (پبلک نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلے میں بھارتی کھلاڑی راہول راجوکو شکست دینے والے قومی ہیرو احمد مجتبی کی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے ملاقات ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں احمد مجتبیٰ کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بہت حوصلہ دیا اور بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں احمد مجتبیٰ نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ نوجوان اللہ رب العزت پر کامل یقین رکھیں، سخت محنت کا اصول اپنائیں اور کام کےساتھ پُرعزم رہیں۔

واضح رہے کہ یوم کشمیر کے روز احمد مجتبیٰ نے سنگاپور میں منعقدہ مقابلے میں بھارتی حریف راہول راجو کو محض 56 سیکنڈ میں ڈھیر کردیا تھا، میچ سے قبل احمد مجتبیٰ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ یوم یکجہتی کشمیر کے روز ہونے والے مقابلے میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دینے کی بھرپور کوشش کریں گے اور پھر اس فتح کو کشمیری عوام کے نام کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔