وزیر اعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی

وزیر اعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی، وزیراعظم کو تین رکنی وزراء کمیٹی نے تنخواہوں میں اضافے کی رپورٹ پیش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے جبکہ احتجاجی ملازمین نے تنخواہیں بڑھنے کا نوٹیفکیشن ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

یاد رہے کہ تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کیا گیا جس سے باعث شاہراہ دستور میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی اور دھرنے کے قائدین سمیت دیگر افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی تو دوسری جانب دھرنے کے قائدین سمیت 27 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد ملازمین نے جواب میں پتھراؤ کردیا۔ آنسو گیس اور شیلنگ کے بعد پتھراؤ کے باعث صورتحال کشیدہ ترین ہوتی چلی گئی۔

واضح رہے کہ پاک سیکرٹریٹ اور کوہسار بلاک میں درجنوں وزارتوں میں کام ٹھپ ہوگئے، وزارت خزانہ، وزارت داخلہ، وزارت توانائی، صنعت وپیداوار سمیت اہم وزارتیں بند رہیں۔ احتجاج کے باعث وزارتوں میں تمام عوامی اور سرکاری فائلوں پر کام نہیں ہوا، سرکاری ملازمین نے دن بھر وزارتوں کے دروازے بند کئے رکھے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔