اسلام آباد( پبلک نیوز) گریڈ ایک سے 19 تک کے سرکاری ملازمین کے ساتھ تنخواہوں کے معاملات طے پا گئے، وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ وفاقی اور سیکرٹریٹ ملازمین کے لئے ہے۔
تفصیلات کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر وفاقی دارالحکومت میں سرکاری ملازمین نے احتجاج کیا جس پر حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے اس حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات احسن طریقے سے ہوئے ہیں، تنخواہوں میں اضافہ وفاقی اور سیکرٹریٹ ملازمین کے لئے ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کے لئے بھی اگلے بجٹ میں اضافہ ہو گا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کے مسئلے کے لیے کمیٹی بنائی تھی جن کے خلاف پرچہ کٹا اور جو گرفتار ہوئے ان سب کو رہا کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔