پروٹیز پر شاہینوں کی اُڑانیں، پہلا ٹی 20 جیت لیا

پروٹیز پر شاہینوں کی اُڑانیں، پہلا ٹی 20 جیت لیا

لاہور (پبلک نیوز) زندہ دلوں کے شہر میں ہونے والے انتہائی سنسی خیز مقابلہ کے بعد پاکستان نے پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ مہمان ٹیم جنوبی افریقہ سے جیت لیا ہے۔ گرین شرٹس کی جانب سے دیا گیا 170 رنز کا ہدف پروٹیز کے پہاڑ ثابت ہوا جو وہ سر کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

قذافی سٹیڈیم میں شاہینوں اور پروٹیز کے مابین کھیلے جانے والے میچ مین محمد رضوان نے شاندار سنچری بنائی۔ جبکہ مقرر 20 اوورز میں پاکستان کی جانب سے 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 166 رنز ہی بنا پائی۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابر اعظم اننگز نے آغاز کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنشینل کرکٹ کی واپسی ہو چکی ہے۔ لاہور میں پہلے ٹی 20 میچ کا دنگل سج چکا ہے۔ دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آ چکی ہیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے میچ کے لیے ٹاس جیتنے کے بعد فیلڈنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

لاہور ٹی 20 میچ کے لیے پاکستانی سکواڈ میں کپتان بابراعظم ، محمد رضوان، حیدر علی، افتخار احمد، حسین طلعت، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عثمان قادر، محمد نواز، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان وکٹ کیپر بلے باز  ہینرچ کلیسن، ریزا ہینڈرکس، جینیمین ملان، جیک اسنیمین، ڈیوڈ ملر، ڈوئن پریٹورس، اینڈائل فیلکوایو، جونیئر ڈالا،  تبریز شمسی، لوتھو اور بجورن فورٹیون کھیل رہے ہیں۔

پہلے بیٹنگ کے حوالے سے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹی 20میچ میں غصے پر کنٹرول رکھتا ہوں۔ پروٹیز کو اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ 2مین باؤلرز نہیں ہیں۔ نئے کھلاڑیوں کے لیے اچھا موقع ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔