پاکستان میں سونےاور ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان میں سونےاور ڈالر کی قیمت میں کمی

۔کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئے، ڈالر کی قدر میں بھی کمی کا رجحان رہا جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی.

پبلک نیوزکے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت کم ہو کر 1841 ڈالر پر آگئی، جب کہ بدھ کے روز پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کی کمی واقع ہوئی۔جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 24 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 159.07 روپے پر بند ہوا۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 96 ہزار 22 روپے پر پہنچ گئی.دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 17 سال بعد دوسری بار ایک ارب 11 کروڑ شیئر کا کاروبار ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں آج 35 ارب 48 کروڑ روپے مالیت کا کاروبار کیا گیا۔شیئرز کے کاروبار میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔